Wednesday, 24 May 2017

We are free ہم آزاد ہیں.

ہم آزاد ہیں
* آزاد کشمیر*
ویسے تو ہم آزاد ہی ہیں ہمارا   آپنا جھنڈا  ہے ہمارا آپنا وزیراعظم  ہے آپنا  صدر  ہے آپنی  سپریم کوٹ  ہے
 بس اتنا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک نے  آزاد کشمیر کو آزاد ملک تسلیم نی کیا ہوا
باقی ہم آزاد ہیں
الله پاک کی مہربانی سے ہماری آپنی  قانون سازاسمبلی ہے
 بس اتنا ہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ٹکٹ گڑھی خدابخش ، جاتی عمرہ ، اور بنی گالہ سے ایشو ہوتے ہیں
 باقی ہم آزاد ہیں
بس اتنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیر کے عوام الیکٹ نی کرتے بلکے  اسلام آباد سرکار سلیکٹ کرتی ہے
 باقی ہم آزاد ہیں
بس اتنا ہے کہ چیف سیکرٹری ، آٴی جی پولیس اور چند اس طرح کے بڑے عہدوں پر ہماری آزاد حکومت  کسی کشمیری کو  تعینات کرنے کا اختیار نہیں رکھتی اس لیے یہ  لینڈآفسران پاکستان سے آتے ہیں
باقی ہم آزاد ہیں
بس اتنا ہے کہ کشمیر میں بہتے پانیوں پر اور اس سے پیدا ہونے والی بجلی پر آزاد کشمیر حکومت کے دٴراہ اختیار  میں نہیں
باقی ہم  آزاد ہیں
بس اتنا ہے کہ ہماری آزاد حکومت کشمیری طالبعلموں کو مطالعہ کشمیر نی پڑھا سکتی کیوں کہ اس سے کشمیری طالبہ گمراہ ہو سکتے ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوے پورے تعلیمی نصاب سے کشمیر کے نام تک کو مٹا دیا گیا ہے
باقی ہم آزاد ہیں
بس اتنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم ، صدر اور پوری حکومتی کابینہ  وزیر امور کشمیر
کے انڈر ہے
باقی ہم آزاد ہیں
بس اتنا ہے کہ آزاد کشمیر کے   تمام  ترقیاتی فنڈز آزاد کشمیر حکومت کی بجاے  کشمیر کونسل کے پاس ہوتے ہیں اور کشمیر کونسل کا چیرمین وزیراعظم آزاد کشمیر کی بجاے  وزیراعظم پاکستان ہوتا ہے
باقی ہم آزاد ہیں
بس اتنا ہے کہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم یا صدر کسی بھی عالمی فورم میں کشمیریوں کا مقدمہ خود پیش نی کر سکتا
باقی ہم آزاد ہیں
بس اتنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم آپنے ملک کے منقسم حصے گلگیت بلتستان میں نہیں  جا سکتے اور نہ ہی گلگیت بلتستان کے عوام کے حقوق بارےکوٴی بات کرنے کا  اختیار رکھتے ہیں ہاں ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور وہاں کی کھڈ پتلی حکومت کے خلاف وزیر امور کشمیر سے پوچھ کر  بیان بازی کرنےمیں آزاد کشمیر کی حکومت  پوری طرح آزاد  ہے
اب چونکہ ہم آزاد ہیں تو ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کےلیے نعرے ماریں کیونکہ ہم صرف نعرے ہی مار سکتے ہیں اس لیے کہ
 آزاد کشمیر کی فوج کو آزاد حکومت نے اس امید پر ختم کر کے پاک فوج میں ضم کر دیا تھا کہ پاک فوج ہمیں کشمیر آزاد کروا کے دے گی اور جس آزادی کو ہم آزاد کشمیر اور گلگیت بلتستان کے عوام انجوے کر رہے ہیں وہی آزادی اک دن ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی انجوے کریں گے
وطن ہمارا آزاد کشمیر آزاد کشمیر...

No comments:

List of Pakistani Banks in UAE

  Pakistani Banks in UAE  1. Habib Bank (HBL)  2. United Bank (UBL)  3. Muslim Commercial Bank (MCB)  4. Bank Al Fallah 5. Habib Metropolita...