Ladakh Conflict and Pakistan's Position

Photo Source : Google کہتے ہیں جب کوئی قوم ایک عرصہ تک غلام میں رہی ہو تو غلامی اس کی سینکڑوں سال حکومت پر بازی لے جاتی ہے....! یہ مثال پاکستانی قوم پر اس لیے بھی پوری اترتی ہے کیونکہ پاکستان کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی تھی. مسلمانوں کی برصغیر پر حکومت تاریخ کا ایک حصہ ہے جبکہ انگریزوں کی حکومت بھی اسی تاریخ کا حصہ ہے. پاکستانی قوم جسکو اپنے اجداد کی تاریخ سے سیکھ کر انکے نقش قدم پر چلنا چاہیے تھا وہ آج آزادی کے 72 سال بعد بھی غلامی کے شکنجے سے نہ نکل سکی، کہنے کو تو ہم آزاد ہیں مگر ہمارے ذہنوں میں ابھی تک غلامی کا اثر باقی ہے. ملک پاکستان کی جتنی پرانی تاریخ ہے اتنا ہی پرانا #مسئلہ_کشمیر بھی ہے. اور شاید اتنا ہی پرانا ہمارا #شہ_رگ والا(سیاسی) موقف بھی ہے. پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ متعدد بار یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں پاکستان پیش کرتا بھی رہا مگر کبھی بھی کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے. اگر حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات جو کے #ریاست_جموں_کشمیر کےاندر #لداخ میں پیش آ رہے ہیں پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ #چین لداخ کے 30 سے 40 کلومیٹر حصے پر قبضہ کر لیا...