Monday, 1 June 2020

Ladakh Conflict and Pakistan's Position



Photo Source : Google 

کہتے ہیں جب کوئی قوم ایک عرصہ تک غلام میں رہی ہو تو غلامی اس کی سینکڑوں سال حکومت پر بازی لے جاتی ہے....!
یہ مثال پاکستانی قوم پر اس لیے بھی پوری اترتی ہے کیونکہ پاکستان کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی تھی.
مسلمانوں کی برصغیر پر حکومت تاریخ کا ایک حصہ ہے جبکہ انگریزوں کی حکومت بھی اسی تاریخ کا حصہ ہے.
پاکستانی قوم جسکو اپنے اجداد کی تاریخ سے سیکھ کر انکے نقش قدم پر چلنا چاہیے تھا وہ آج آزادی کے 72 سال بعد بھی غلامی کے شکنجے سے نہ نکل سکی، کہنے کو تو ہم آزاد ہیں مگر ہمارے ذہنوں میں ابھی تک غلامی کا اثر باقی ہے.
ملک پاکستان کی جتنی پرانی تاریخ ہے اتنا ہی پرانا #مسئلہ_کشمیر بھی ہے. اور شاید اتنا ہی پرانا ہمارا #شہ_رگ والا(سیاسی) موقف بھی ہے.
پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ متعدد بار یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں پاکستان پیش کرتا بھی رہا مگر کبھی بھی کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے.
اگر حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات جو کے #ریاست_جموں_کشمیر  کےاندر #لداخ میں پیش آ رہے ہیں پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ #چین لداخ کے 30 سے 40 کلومیٹر حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور اپنے قدم مضبوط کرنے کے لیے ہوائی اڈا اور کیمپ بھی لگا دیے ہیں اور جنگی سازوسامان بھی بڑے پیمانے پر لے آیا.
اگر ریاست جموں کشمیر کے جغرافیہ پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلے گا کہ #لداخ ریاست جموں کشمیر کے بڑے حصوں میں شمار کیا جاتا ہے.
بھارت اور چین کی اس لڑائی میں چین تو وقعتی طور پر بظاہر فائدہ اٹھا رہا ہے کیونکہ وہ #لداخ میں پیش‌قدمی کر رہا ہے.
اس سارے معاملے میں #پاکستان کہاں کھڑا ہے؟؟
کیا پاکستان جموں کشمیر کا وکیل نہیں تھا؟؟
کیا کشمیر پاکستان کی شہ رگ نہیں تھی؟؟
ان سب سوالوں کے جوابات کے کشمیری عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی منتظر ہیں.
اس ساری صورتحال میں بات اگر پاکستان کی عوام کی  کی جائے تو وہ آپ سماجی رابطوں کی معروف ویبسائٹس مثلاً فیسبوک، ٹویٹر، ٹک ٹاک پر ملاحظہ کر سکتے ہیں جہاں اب وہ سب سیاسی بیان مثلاً شہ رگ، وکیل وغیرہ بھلا کر ایک محکوم قوم کی طرح چائنہ زندہ باد کے نعرے لگاتے اور بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو خوش ہو کر شیئیر کرتے ہوئے نظر آئیں گے وہ شاید اس لیے کے ہم بس دنیا کے سامنے مظلوم ہی دکھنے کے چکر میں رہے اور تیسرا ملک دوسری بار آ کر دوسرے حصے پر بھی قابض ہو گیا. اور ہم صرف اس لیے آواز بلند کرنے کی جرأت نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے ذمہ واجب الادا ہیں 😞.
ضروری نہیں کہ کسی قوم کو جنگ میں شکست دے کر اسے غلام بنا لیا جائے غلام تو خرید کر بھی بنایا جا سکتا ہے اور ہم وہ زندہ قوم ہیں جو ایک بار نہیں کئی بار بک چکے ہیں اور ہر بار بکنے کا نام مختلف ہوتا رہا..........!!
اللہ سب کا حامی و ناصر ہو.


No comments:

List of Pakistani Banks in UAE

  Pakistani Banks in UAE  1. Habib Bank (HBL)  2. United Bank (UBL)  3. Muslim Commercial Bank (MCB)  4. Bank Al Fallah 5. Habib Metropolita...