PML N and Tehreek E Labaik Sit in مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک یا رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم

مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک یا رسول اللہ (صل اللہ علیہ و آلہ و سلم) ایک جائزہ پاکستان مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جو کہ وفاق میں تیسری مرتبہ اکثریت سے برسراقتدار آئی اور ہر دفعہ زاتی انا، ھٹ دھرمی اور غلط سیاسی حکمت عملی کی بھینٹ چڑھی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وہ ہر بار بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ حکومت میں آئے ان کے مختلف ادوار کا جائزہ لیا جائے تو ہر دور میں حکومت اور اداروں میں محاذ آرائی نظر آتی ہے چاہے وہ موجودہ دور حکومت میں عدلیہ کے ساتھ ہو یا پھر گزشتہ دور میں فوج کے ساتھ ہو. موجود دور حکومت میں حکمران جماعت نے پاؤں پر کلہاڑی اس وقت ماری جب ختم نبوت کے متعلق حلف نامہ میں شامل شقوں میں ترمیم کی گئی جسے وزیر قانون زاہد حامد نے دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ منظور کر لیا. یاد رہے کہ ان ارکان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر بڑی جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہیں. مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں میں یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ دستخط کرنے والے اراکین میں حکمران جماعت کے رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، انوشہ رحمان، اور وزیر قانون زاہد حامد پیش پیش تھے. ...